حکومت نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ۔نجی ٹی وی کے مطابق عوام کے لیے ایک اور بری خبر ، حکومت نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ قبل ازیں کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی،نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بارے 4جولائی کو درخواست کی سماعت کریگا،کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپت کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا،نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹر نے بھی تصدیق کی کہ کے الیکٹرک نے مئی کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 11 روپے 33 پیسے کے اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی قوانین کے مطابق ماہانہ سماعت 4 جولائی کو کی جائے گی، اس اضافے کا اطلاق ایک مہینے کے بل پر ہوگا، مارچ 2022 سے مئی 2022 تک فرنس آئل کی قیمتوں میں 38 فیصد اضافہ ہوا دوسری جانب مارچ 2022 سے مئی 2022 میں آر ایل این جی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سی پی پی اے -جی کی قیمتوں میں مئی میں 53 فیصد اضافہ ہوا، سی پی پی اے – جی کی قیمت مارچ 2022 میں 9 روپے 098 پیسے تھی جو مئی میں 13 روپے 897 پیسے دیکھنے میں آئی ،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی جانب سے عوامی سماعت کرنے اور جانچ پڑتال کے بعد ضارفین کے بلوں میں قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں