بارشوں کا دوبارہ آغاز کب سے ہوگا؟ محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کردی

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کل بروز ہفتہ شہر میں دوبارہ بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں نمایا کمی واقعہ ہوئی جو 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ شہر کے ایئررکوالٹی انڈیکس کی شرح 111 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 88500کیوسک اور اخرج 101900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد27800 کیوسک اور اخراج27800کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد31000کیوسک اور اخراج29200کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد27000کیوسک اور اخراج 17200کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد123000کیوسک اور اخراج 117500کیوسک،چشمہ آمد160900کیوسک اوراخراج 149000کیوسک، تونسہ آمد112400کیوسک اور اخراج100000 کیوسک، پنجندآمد6400کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 78600کیوسک اور اخراج 66700کیوسک، سکھر آمد59800کیوسک اور اخراج25000کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد11900کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ،منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1079.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.137 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح640.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.027 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

متعلقہ خبریں