وزیرخزانہ نے پیٹرول سستا کرنے کاعندیہ دے دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب ہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں ، اور یقین دلاتے ہیں اگر تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہوئیں تو پاکستان میں جو کرسکتے ہوئے وہ کریں گے، مفتاح اسماعیل نے بتایاکہ حکومت میں آنے کے بعد یہ پہلے 15 دن ہیں جس میں پیٹرول اور ٰڈیزل پر نقصان نہیں ہورہا، اس سے پہلے پیٹرول مصنوعات کو نقصان میں فروخت کر رہے تھے، انہوں نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، جبکہ امیروں پر ٹیکس بڑھایا ہے

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی آئی ہے ، جبکہ ڈالر کی قیمت بھی نیچے آرہی ہے، ہم معاشی استحکام لا رہے ہیں جو انہوں نے ختم کردیا تھا ،انکا کہناتھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آج بھی گھی 300 روپے کلو دے رہے ہیں، ہم یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے اور آٹا 40 روپے فی کلو دے رہے ہیں، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان 120 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئے ، بجٹ میں کسی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں بڑھایا ،وزیراعظم پر ٹیکس بڑھ جائے گا جبکہ مجھ پر بھی 20 سے 25 کروڑ ٹیکس بڑھے گا ،انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی پاکستان میں ایسے نازک حالات نہیں دیکھے ،کل چین نے 2 اعشایہ 3 بلین ڈالرز کا قرض منظورکیا ، امید ہے چین سے قرض کی رقم پیر تک آجائے گی ، ادھر شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ یہ کس کو بے وقوف بنا رہیں کہ پاکستان دیوالیہ پر تھا، روپیہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے نیچے آیا،انکو اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑے

متعلقہ خبریں