محکمہ موسمیات نے رات گئے بارش کی نوید سنا دی

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رات گئے بارش کی نوید سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہوائوں پر مشتمل ایک سسٹم لاہور میں داخل ہوگیا ہے۔جو پیرکی رات تک تیز ہوائوں کے ساتھ بارش برسانے کا باعث بنے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں