این اے 33 ہنگو انتخابات،پی ٹی آئی کے امیدوار نے میدان مار لیا

ہنگو(نیوز ڈیسک ) این اے 33ہنگو ضمنی انتخابات، تمام 210پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، پی ٹی آئی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 33ہنگو ضمنی انتخابات کے تمام 210پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم خیال 21583ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی کے مفتی عبید اللہ 17153ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر پولنگ پرامن طور پر جاری ہے۔ الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم سے صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 210 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، ووٹرز بلا خوف وخطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں