متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

پشاور(نیوز ڈیسک )اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی،تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔درخواست پر سردار بابک، خوشدل خان اور ثوبیہ شاہد کے دستخط ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی بلکہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانا تھا۔انہوں نےکہا کہ صوبے کے حقوق دینے کی یقین دہانی پر تحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں، توقع ہے کے نئے پاکستان میں صوبے کو حقوق نہیں ملے لیکن اب ملیں گے۔

08 اپریل کو اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوا کے وزیرا علیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔اپوزیشن ارکان سردار بابک، خوش دل خان و دیگر نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔تحریک عدم اعتماد پر 20 سے زیادہ اراکین کے دستخط تھے، پارلیمانی لیڈر اے این پی سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک جمع کرائی۔

متعلقہ خبریں