پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں، فیاض الحسن چوہان نے حقیقت واضح کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔انہوں نے فیس بک پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر کو جعلی قرار دیا اور عمران خان سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔فیاض الحسن چوہان نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’ صلح ہو کہ جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہو،سب ہمیں پسند ہے خون کے رنگ ہو‘۔انہوں نے لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میری پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

قبل ازیں فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا قوم کو ہیجان سے چھٹکارا مل جائے گا جو ڈالر کا کھیل کھیلا گیا، میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں کا چہرہ سامنے آ جائے گا، نیشنل سکیورٹی کونسل نے احتجاج کیا پاکستان کو کسی ملک کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا خط اصلی تھا وگرنہ نیشنل سکیورٹی کونسل اعتراض کرتا۔ تاریخ میں لکھا جائے گا چیری بلاسم اور مقصود چپڑاسی والے کو خط دکھایا تو اس نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔ انہوں نے کہا ہم باوقار پاکستان کی جنگ لڑیں گے نسلیں مانیں گی کہ باپ دادا نے علامہ اقبال اور قائد کے پاکستان کی جنگ لی تھی۔ 63 اے آرٹیکل بتاتا ہے کہ کوئی کسی پارٹی کا منتخب ایم پی اے ایم این اے قطعا برخلاف ووٹ نہیں دے سکتا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا آج پنجاب میں جوڑ توڑ پر اربوں وفاق اور چار دن میں نوٹوں کی بوریاں کھولیں جو قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی، ق لیگ کے لوگوں نے آفر مسترد کیں انہیں سلام پیش کرتاہوں۔رکن پنجاب اسمبلی نے کہا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا، گورنر پنجاب ڈسلپن کے مطابق نہیں چلے اس لئے برطرف کئے گئے۔ اگر ہم خدانخواستہ ناکام ہوتے ہیں تو تمام صوبائی و قومی اسمبلی مستعفی ہوں گے جولائی کے آخر میں اگست کے شروع میں الیکشن ہوں گے۔

متعلقہ خبریں