ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)ناظم جوکھیو کی بیوہ نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو معاف کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیریں جوکھیو نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔اس حوالے سے ان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا اپنے شوہر ناظم جوکھیو کو معاف کرتی ہوں،میرے چھوٹے بچے ہیں اور مزید کسی سے لڑ نہیں سکتی،اکیلی ہوں کوئی ساتھ نہیں ہے اور سب نے مشورہ دیا ہے کہ کیس سے الگ ہو جاؤ،انہوں نے کہا میں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021میں قتل کیا گیا تھا۔

27 سالہ ناظم جوکھیو نومبر 2021 میں ملیر میں واقع پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے فارم ہاؤس میں مردہ پائے گئے تھے، ان کے بھائی رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم سمیت دیگر ملزمان کو ناظم جوکھیو پر تشدد کر کے انہیں قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقدمہ درج ہونے پر جام کریم دبئی چلے گئے تھے۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ سال 3 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کے فارم ہاؤس سے ایک شخص کی لاش ملی تھی، جسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ میمن گوٹھ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) خالد عباسی نے بتایا تھا کہ ناظم سجاول جوکھیو کی تشدد زدہ لاش جام ہاؤس نامی فارم ہاؤس سے بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے ملی جو ملیر کے جام گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کا فارم ہاؤس ہے۔مقتول کے بھائی اور کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے سابق کونسلر افضل جوکھیو نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس اور رکن قومی اسمبلی جام کریم پر اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں