آصف زرداری کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے گالی دے ڈالی، ایک اور مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کا ذکر کرتے ہوئے انہیں گالی دے ڈالی۔ اے آر وائے کے مطابق آصف زرداری کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے گالی تک دے ڈالی، مریم نواز نے کہا کہ یہ (گالی) آدمی ہر جگہ کہتا ہے کہ گلی گلی میں شور ہے میرا وزیراعظم چور ہے، اس کو شرم نہیں آتی، پھر توقع کرتا ہے کہ ہم اس کے گلے میں ہار ڈالیں، مبینہ آڈیو میں لب و لہجے سے مریم نواز سخت برہم لگ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں