متحدہ کے دونوں دھڑے ایک ہونے کو تیار،خالد مقبول کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں،فاروق ستار

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں فیصلے کی گھڑی ہے ہمیں مخالفین کا مقابلہ ایک ہوکر کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ کے دونوں دھڑے ایک ہونے کو تیار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے متحدہ کنوینر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے فاروق ستار کو دوبارہ ایم کیو ایم میں‌شمولیت کی دعوت کا فاروق ستار نے بھی مثبت جواب دے دیا۔کراچی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میرے دل میں کسی کے لیے کوئی عناد نہیں دل بڑا کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے ملنے بہادر آباد چلا گیا، عامر خان سے ملاقات بھی اچھی رہی لیکن خالد مقبول مجھ سے نہیں ملے۔

میں اپنی تمام حمایت اور تعاون انکو دینے گیا تھا، میں خالد مقبول کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کاش خالد مقبول اس دن مجھے اتنا بول دیتے کہ فاروق بھائی آپ بہادر آباد ائے اب میں آپ کو نہیں جانے دونگا۔فاروق ستار نے خالد مقبول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آپ اور مجھے دور کررہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں ہمیں مل کر طے کرنا ہوگا کہ مشکلات کے بھنور سے کیسے نکلیں، ہمارے درمیان تقسیم نہیں غلط فہمیاں ہیں جنکو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عہدے نہیں چاہئیں، رابطہ کمیٹی میں بھی نہیں آنا، میں ایم کیو ایم اور خالد مقبول کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہوں، آپ میرے تجرے سے فائدہ لیں، ناراض لوگوں کو ملانے کے لیے ہماری صلاحیتوں کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں