کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکزگوادرکے ساحل کے قریب زیر سمندر تھا۔اس سے قبل گوادر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر شدت5 جبکہ گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ گزشتہ رات دو بجکر 22 منٹ پر آیا ، زلزلے کا مرکز گوادر کے قریب ساحل کے قریب زیر سمندر تھا ، محکمہ موسمیات مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے خدشات کا اظہار کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی میٹ ریاض احمد کے مطابق مکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ آ سکتاہے ۔ مکران ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے باعث سونامی کا بھی خطرہ ہے ۔ڈی جی میٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کچھ عرصہ قبل گوادر میں سونامی سے نمٹنے کیلئے مشقیں بھی کیں ۔

متعلقہ خبریں