ہوٹل مالکان کا قابل تحسین اقدام ، مری پھنسے سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا اعلان کر دیا

مری (نیوز ڈیسک)سانحہ مری کے بعد ہوٹل مالکان کا قابل تعریف اقدام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مری سے متاثرہ سیاحوں کی مدد کے لیے مقامی ہوٹل مالکان بھی پیش پیش ہیں۔ مری کے ہوٹل مالکان نے مری میں پھنسے سیاحوں کے لیے مفت رہائش اور کھانا فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات شئیر کیے جا رہے ہیں۔ایک ٹویٹر صارف کا کہنا ہے کہ جو لوگ مری طوفانی برف میں پھنسے ہوئے ہیں روڈ بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں یا ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں تو وہ ہمارے پاس مری التاج ہوٹل میں تشریف لائیں ہم ان کو کھانے کمرے مفت مہیا کریں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے جو یہ ہیں: اشفاق عباسی ۔03235201241 ، خالد عباسی 03219542344 ، ماجد عباسی 03136637411۔اس کے علاوہ مقامی افراد بھی سیاحوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ مقامی مسجد میں بھی اعلان کروایا گیا کہ جو لوگ پھنسے ہوئے ہیں وہ مقامی لوگوں کے گھروں کا رخ کریں، جبکہ مری جنرل سکریٹری ہوٹل اسو سی ایشن نے بھی مفت رہائش کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کے جوان مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کے لیے مصروف عمل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مری میں پھنسے لوگوں کو کھانا اور دیگر ضروری سامان فراہم کیاجارہاہے۔لوگوں کومحفوظ شیلٹربھی فراہم کردیا گیا ۔ سیاحوں کے لیے مری میں چار ریلیف کیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جہاں مشینری نہیں پہنچ سکتی وہاں فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔فوجی دستے ٹریفک کو کلیئر کر رہے ہیں، سڑکیں کھولی جا رہی ہیں۔تمام امدادی کیمپس کو گرم رکھنے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں