حکومت کا ہفتہ کے روز عام تعطیل کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کا ہفتہ کے روز عام تعطیل کا اعلان۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 25 دسمبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے 25 دسمبر کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے 25 دسمبر بروز ہفتہ کو قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔بتایا گیا ہے قائد اعظم کی پیدائش والے دن اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر 25 دسمبر بروز ہفتہ کو صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور ماتحت اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سندھ نے اپنے جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ سندھ بھر میں تمام سرکاری اور ماتحت ادارے 27 دسمبر بروز سوموار کو اپنے فرائض معمول کے مطابق سر انجام دیں گے۔25 دسمبر کو قائد اعظم کا 146واں یوم پیدائش ہے جو کہ روایتی انداز میں بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن بانی پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب 25 دسمبر والے دن ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کا تہوار بھی بھرپور مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا جشن جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ اس حوالے سے جڑواں شہروں میں بھی مختلف تقریبات کا پرجوش انعقاد جاری ہے۔ گزشتہ روز ہولی فیملی کیتھولک چرچ راولپنڈی میں چوبیسویں کرسمس کیرول گلیکسی کا انعقاد کیا گیا۔ کیرول گلیکسی کے مہمان خصوصی پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر سرفراز سائمن تھے۔

متعلقہ خبریں