قوم عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے مگر چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جا سکتی: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے مگر چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جا سکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے کہا ہے الیکشن میں کرواں گا، فضل الرحمن نے کہا الیکشن میں کرواں گا ۔نوازشریف کہتا ہے لیول پلائنگ فیلڈ ہو گی تو الیکشن ہو گا 20 .جون تک اہم سیاسی فیصلے ہو جائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ جتنی مرضی منصوبہ بندی کر لی جائے، ہو گا وہی جو اللہ کو منظور ہو گا، آئین قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں.

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اور حکومت شادیانے بجا رہی ہے۔ جو معشیت آصف زرداری جیل میں پڑھ کر آیا ہے وہ 2008 ،2013 اور موجودہ 14مہنیے کہاں تھی۔ آئی ایم ایف چھٹی، دوست ممالک کی مالیاتی کٹی، نون لیگ فارغ، غریب تباہ و برباد، آٹا اور ڈالر مہنگا اور نایاب، یہ حکومت کے حالات ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعہ کی ساری قوم مذمت کرتی ہے اور عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے لیکن چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جا سکتی۔ لوگوں کے گھروں میں بھوک اور ننگ ہے۔ قوم الیکشن کے روز پی ڈی ایم سے انتتام لے گی، منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، قوم اللہ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں