طارق بشیر چیمہ بھی عہدے سے فارغ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی)مسلم لیگ ہائوس میں ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ، طارق بشیر چیمہ کو بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ،

جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین بلا مقابلہ مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا جبکہ چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق)پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق)کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاوس ڈیوس روڈ میں ہوا جس میں پنجاب ،خیبر پختوانخواہ ،بلوچستان اورسندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنمائوں نے شرکت کی جبکہ مرکز اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ (ق)کے عہدیدار بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹرنے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔مسلم لیگ (ق)کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ۔ طارق بشیر چیمہ کو بھی عہدے سے فارغ کر کے ان کی جگہ کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ۔اجلاس میں دونوں عہدوں پر انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا ۔اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق)پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔مسلم لیگ (ق)کے ترجمان نے کہا کہ دیگر عہدے داروں کا اعلان بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں