اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دیدیا۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کے بعد اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے اخراج کے لیے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پورکی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے بیانات کے بعد علی امین کے خلاف دائر مقدمات خارج کردیے جب کہ 2 مقدمات کے خلاف درخواستیں علی امین گنڈا پور کے وکیل نے واپس لے لیں۔
تازہ ترین
- درجہ اول، دوم آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، چاول، بیسن اور دالوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں
- نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گیا
- عمران خان سانپ تھا جو پانچ کے ٹولے نے پالا، اب یہی پانچ کے ٹولے کو ڈس رہا ہے، مریم نواز نے کھری کھری سنا ڈالیں
- آئی ایم ایف ایک ایک دھیلے کی سبسڈی دیکھ رہا ہے، وزیراعظم
- پرویز مشرف بھارت کے ناقابلِ تسخیر دشمن تھے،ششی تھرور
- ایک اوور میں چھ چھکے مارنا بڑی بات اور کھانا حوصلے کی بات ہے،وہاب ریاض کا افتخار احمد کے چھکوں پر ردعمل
- ایشیا کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا دوٹوک موقف
- گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ پاکستان کومل گئی
- ایف نائن پارک زیادتی کیس ایک ملزم کا خاکہ جاری کر دیا گیا
- بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام