یہ پنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،سب نے ٹوپی ڈرامہ لگا رکھا تھا شہباز شریف آگیا ، شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا ہے‘پرویز الٰہی نے شدید تنقید کر دی

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کا ایک پیسہ تک نہیں دیا۔ پنجاب حکومت کو شیخ النہیان اور دیگر حکمرانوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد ملی۔عمران خان کے ساتھ میں نے ٹیلی تھون کی اور اڑھائی ارب روپیہ اکٹھا کیا جو ہم تمام صوبوں کے

سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں۔افسوس ہوتا ہے کہ شہباز شریف باہر جا کر کہتا ہے میں پیسے تو نہیں مانگنے آیا لیکن پھر بڑے طریقے سے مانگتے ہیں اور صرف مانگنے کا کام ہی انہیں آتا ہے۔شہباز شریف کو مانگنے کا شوق ہے اور اس نے اب واپسی کا ٹکٹ بھی مانگ لینا ہے۔سب سے زیادہ جھوٹ صرف شریف خاندان بولتا ہے۔شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا۔لوگوں کی خواہشیں بہت ہیں اور ن لیگ والے بہت بیان دیتے ہیں۔یہ سن لیں ،اللہ تعالی نے پنجاب کی حکومت مجھے دی ہے۔شریف خاندان تکبر کے مارے ہوئے ہیں، یہ پنجاب کی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔سب نے ٹوپی ڈرامہ لگا رکھا تھا کہ شہباز شریف آگیا، لیکن شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا ہے۔کبھی شہباز شریف اپنے مفرور بھائی کو ملنے لندن چلا جاتا ہے۔مفرور بھائی کو آنے تو دیں، وہ آتے ہی پکڑا جائے گا۔شریف خاندان پر کیس عمران خان کی حکومت کے دور میں نہیں بنے، یہ اس سے پہلے کے ہیں۔شہباز شریف اور شریف خاندان کو تکبر کی مار پڑ رہی ہے۔ان لوگو ںنے تکبر کے باعث اپنا یہ حال کیا ہے۔آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں بکے گا، یہ اپنا ٹکٹ اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔ٹکٹ بکے گا تو صرف اور صرف عمران خان کا۔شہباز شریف نے آ کر ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔لوگ گیس اور بجلی کے بل جلا رہے ہیں۔حکومت کے لالچ میں شریف خاندان او رپی ڈی ایم نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔تاجروں اور صنعتکاروں کا روزانہ اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔عوام کی خدمت اور عام آدمی کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے۔میں نے ہمیشہ غریب آدمی کی بہتری کا سوچا ہے اور اسی کیلئے کام کیا ہے۔

شہباز شریف کوئی بھی اپنا ایسا کام دکھا دیں جو پائیدار ہو۔ ہمارا اور آپ کا لیڈر عمران خان نیک نیت آدمی ہے۔عمران خان میں جذبہ ہے اور عمل کرنے کی ہمت ہے۔ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا نقشہ بدلے گا۔عمران خان کی قیادت میں وہ کام ہوں گے جو پاکستان میں کبھی نہیں ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی آج پسرور سیالکوٹ روڈ پر

واقع گرینڈ ایشین یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع کے سکولوں میں جانے والی بچیوں کیلئے

وظیفے میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو سکول جانے پر وظیفے کی رقم بڑھا دی ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر میں بی اے تک مفت تعلیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں بی اے تک کتابیں بھی فری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکول سے یونیورسٹی تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازم قرار دی ہے اور ایف اے تک ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو اب لازم قرار دیا ہے۔عمران خان کے ویژن کے مطابق نئی نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ پولیس کے الائونسز کو ڈبل کر دیا ہے۔صوبے میں نئی پٹرولنگ پوسٹیں بھی بنائیں گے۔ شہباز شریف نے میرے ’’پڑھا لکھا پنجاب ‘‘پروگرام کو آتے ہی بند کیا۔ریسکیو 1122 نے فلڈ میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام کیا۔شہباز شریف نے ریسکیو 1122 تباہ و برباد کرنے کی پوری کوشش کی۔اب ہماری حکومت ریسکیو1122 کو مزید گاڑیاں دے گی

اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔ریسکیو 1122 کو ہر تحصیل تک پھیلا دیا ہے۔ریسکیو موٹربائیک سروس کا دائرہ کار بھی بڑھا رہے ہیں۔ میری پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کروں۔میری تمام پالیسیوں کا محور غریب آدمی ہے۔تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات اور انجکشن فری کر دیئے ہیں۔ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چودھری مقصود ہمارے ایم این اے کے امیدواروں ہوں گے اور ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔

رانا نذیر گوجرانوالہ سے الیکشن لڑیں گے اور بائو صدیق بھی ہمارے امیدوار ہوں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیالکوٹ پسرور روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے دیں گے۔سیالکوٹ کو آج ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے دیئے ہیں جو جلد مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ پور کو ماڈل و یلج بنائیں گے۔گجرات کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں آسٹریا کی ڈگری ملے گی۔سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی منصوبہ جلد مکمل کریں گے

۔کسانوں کو سولر پمپس دیں گے اور بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ محمد اسلام، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد اور چودھری مقصود نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اراکین اسمبلی محمد رضوان،چوہدری اخلاق،احسن سلیم بریار، سلیم بریار،عمر ڈار،رانا نذیر احمد،ذوالفقار گھمن،کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے تقریب میں شرکت کی۔ شیخ النہیان کے نمائندے سلیمان نے بھی تقریب میں خصوصی طور پرشرکت کی۔

متعلقہ خبریں