تحریک انصاف کاڈپٹی اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کررہے ہیں، اجلاس میں تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے، وکلاء کو توہین عدالت کی کاروائی کی تیاری کا کہہ دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پنجاب اسمبلی کے اجلاس شروع کرنے میں تاخیر کرنے پر ابھی کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے، وکلاء کو توہین عدالت کی کاروائی کے لئے کہہ دیا ہے۔

اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور قانون دان بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے وقت پر ایوان میں نہ پہنچ سکے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقت پرشروع نہ کرنا توہین عدالت ہے، یہ ایک طرح سے توہین عدالت ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور حکومت جارہی ہے، ان کے نمبر پورے نہیں ہیں، اجلاس میں تاخیر کی وجہ دیوار پر لکھی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے آج 4 بجے کا ٹائم دیا ہوا ہے، یہ وقت کل 4 بجے کا نہیں ہوسکتا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پورا نظام چل رہا ہے پنجاب اسمبلی چلے گی ، آج کوئی سرپرائز نہیں سب کو پتا ہے ہمارے نمبرز پورے ہیں، آج پرویز الٰہی وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے، آج کے انتخاب کے بعد دیگر سیاسی جماعتیں بھی ملک میں نئے الیکشن کی بات کریں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ آصف زرداری پرانی خرید و فروخت کی سیاست میں بھاری ہوتے تھے ، زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے ، اب بند کمرے کی سازشیں نہیں چلنے والی ، ہمارا ووٹر دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے، اب ہمارے پاس سادہ اکثریت کے 186 نمبرز پورے ہیں، پنجاب اسمبلی میں 176 ووٹ پی ٹی آئی کے ہیں، اسمبلی میں عددی اکثریت بھی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں