قسم سے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، مریم نواز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ قسم سے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، شہبازشریف نے شیروانی پہنی، سفیر کو کیک کھلایا، اب نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل بڑبڑایا کرے گا، بیچارے کو بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہبازشریف وزیراعظم بن گیا۔خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی۔ دھاندلی ہو گئی۔ قسم سے اس کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔ اسی حسد اور صدمے میں اب اسکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے انشاءاللّہ! عادت ڈال لو! یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا موڑ آگیا ہے کہ نیوٹرل راستے کا گیئرہی نکل گیا ہے، گھر پر ڈاکہ پڑے تو کیا چوکیدار نیوٹرل ہوسکتا ہے؟آپ ایک فیکٹری پر چوروں کو بٹھا دیں وہ بند ہوجائے گی، پھر ملک کیسے چل سکتا ہے؟ ان چوروں کو کسی صورت قبول نہیں کروں گا۔

متعلقہ خبریں