وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید اور عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ثبوت ہوئے تو شیخ رشید اور عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو اغوا نہیں کریں گے بلکہ باضابطہ گرفتار کیا جائے گا۔ ثبوت ہوئے تو شیخ رشید اور عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا اور اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے نہ ہو گی تاہم تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے اور راشد شفیق کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ویڈیو موجود ہے جس میں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ کرایا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان سے لے جایا گیا اور جن لوگوں کا اقبال جرم موجود ہے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ لوگ ویڈیو میں کہہ رہے تھے ہم نے نماز نہیں پڑھنے دی اور 50 کے قریب لوگوں نے مختلف شہروں میں درخواستیں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو بھیجا جس کی اطلاعات مل رہی ہیں اور ثبوت آ رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی گرفتار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعہ کے تناظر میں فیصل آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت نمایاں رہنماؤں و ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف درج مقدمے میں نامزد رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گیں۔ایف آئی آر میں نامزد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کوسعودی عرب سے وطن واپس پہنچتے ہی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جو خود بھی ایف آئی آر میں اعانت جرم کی دفعہ 109 کے تحت نامزد ہیں کے بھتیجے ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق جوعمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے کے لیے ایئربلیو کی پرواز نمبرPa 2711 پر اتوار کی الصبع نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انھیں روک کر تحویل میں لے لیا اور ساتھ چلنے کے لیے کہا تو اس دوران بننے والی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

متعلقہ خبریں