سابق وزیراعظم نوازشریف کو10 سال کیلئےپاسپورٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، نوازشریف عید سعودی عرب میں کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کا مکمل خاندان بھی سعودی عرب جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا۔نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف عید سعودی عرب میں کریں گے، نوازشریف 2 سے 3 دن میں لندن سے مدینہ روانہ ہوں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کا مکمل خاندان بھی سعودی عرب جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ لندن میں سعودی سفارتخانے بھجوا دیا گیا ہے، اگلے 24 گھنٹے نواز شریف کو سعودی عرب کا ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف 29 اور 30 اپریل کو سعودی عرب کی اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراطلاعات فواد چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے ، فیک نیوز آپ کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے، ٹویٹ کرنے سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا۔وزیراعظم شہبازشریف بھی کمرشل پرواز پرجا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اپنے ذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں، شہبازشریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب دس سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے، لیکن سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں۔

متعلقہ خبریں