کورونا کی پانچویں لہر میں لاک ڈاون نہیں لگایا جائے گا، فواد چودھری

سلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر میں لاک ڈاون نہیں لگایا جائے گا، ملک میں کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے بند نہیں کی جائیں گے، ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، کورونا صورتحال کو باریک بینی سے مانیٹرکررہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کوویڈ کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، اگرچہ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار پاکستان کو لاک ڈاؤن نہیں کریں گے، سکولوں یا تعلیمی اداروں کو بالکل بند نہیں کیا جائے گا، ہماری معیشت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔دو بلین ڈالر کی لوگوں کو مفت ویکسین لگائی گئی ہے۔اس لیے اب لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا، کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے لیکن مارکیٹ، کاروبار، سکول، ہسپتالوں میں ماسک پہنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری میں تقریباً 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں، طوفانی برف باری کے باعث درخت گر نے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری گئیں، مری میں 5 گاڑیوں کے ساتھ واقعات پیش آئے، وزیراعظم نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، ہم نے 13نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے ہیں، کالام، ناران، سوات اور دیگرمقامات پر سیاحوں کا رش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا نوازشریف کھلم کھلا حکومت کودھوکہ دیکر باہر گئے ہیں، شہبازشریف کی شخصی ضمانت پر نوازشریف ملک سے باہر گئے ہیں، نوازشریف کی صحت کا جو ڈرامہ کیا گیا وہ درست نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ 15اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں400 کنال پر مشتمل ہاوسنگ اسکیم لانچ کررہے ہیں، منصوبے سے 2 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں