حسین حقانی کو گرفتار کرکے پاکستانی لانے کی تیاریاں ، ریڈوارنٹ جاری کردیئے گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا ، ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی کیخلاف 2 ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے،حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈنوٹس جاری کردیا ہے، ایف آئی اے نے حسین حقانی کی حوالگی کیلئے انٹرپول کو نوٹس بھجوایا، انٹرپول کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی 2008 سے نومبر2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر تعینات رہے۔حسین حقانی نے اپنے دور میں اختیارات کا ناجائر استعمال کیا، دھوکا دہی اور بے ضابطگیوں میں ملوث رہے،حسین حقانی کیخلاف 2018ء میں دو ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، لہذا حسین حقانی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ خبریں