وال اسٹریٹ جرنل نے پُرتشدد بھارتی دفاعی پالیسی کا راز فاش کردیا

جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے من گھڑت الزامات کی بنیاد پر جوابی کارروائی کا نام استعمال کرکے دنیا بھر میں قتل و غارت پھیلانا شروع کر دیا۔ ہمسایہ ممالک پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزام لگانا بھارتی ایجنسی را کی پرانی روش ہے۔ مودی راج میں ہمسایہ ممالک کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں میں بڑھاؤ دیکھنے میں آ یا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے انکشافات کے بعد بھارت کی جارحانہ دفاعی پالیسی کھل کر دنیا کے سامنے آگئی۔ بھارت نے اپنا جاسوسی نیٹ ورک مغربی ممالک میں وسیع پیمانے پر پھیلا رکھا ہے اور مقامی ایجنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے را کو کسی بھی ملک میں قتل جیسی کارروائیاں سرانجام دینے کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔ بھارت ماضی میں بھی پاکستان کے خلاف گوریلا فورس تیار کرنے کے علاوہ دیگر ممالک میں مداخلت کرتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں