امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو مسترد کر دیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

امريکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹيل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں ،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں، امریکا نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں، پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے، دوسرے ممالک سے کہا ہے گرفتارامریکیوں کیلئے طریقہ کار کو سامنے رکھیں۔

متعلقہ خبریں