امریکہ، صدارتی امیدوار نے بھارت کو سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنیوالا ملک قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے بھارت کو دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔
بھارتی نژاد امریکی سیاستدان نکی ہیلی نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکنے والی نکی ہیلی نے یہ بیان عالمی یوم ماحولیات پر جاری کیا ہے۔
نکی ہیلی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اگر ہم سنجیدگی سے ماحول کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انڈیا اور چین کی مخالفت کرنے کی ضرورت ہے، یہ دونوں ممالک سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرتے ہیں۔
امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کا ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں