شمالی کوریا کا جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنیوالے ڈرون کا تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے نئے ڈرون کا تجربہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریائی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرون نے مشرقی ساحل کے قریب ایک غیر جوہری پےلوڈ کو دھماکے سے اڑایا، نئے ڈرون کو سونامی کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ڈرون سسٹم کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہرپیدا کرکے تباہ کرنا ہے، نیا ڈرون کسی بھی ساحل اور بندرگاہ پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے دعوے کا تجزیہ کر رہے ہیں جب کہ ایک امریکی اہلکار نے کہا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربےکا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

متعلقہ خبریں