اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے تصدیق کر دی۔ شفقت علی کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کردی ہے۔ خیال رہے 10 سال پہلے کینیڈا نے ویزہ آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کر دیا تھا۔ دوسری جانب افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے کا مشن، سفارتی ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد منگل کو افغانستان جائے گا۔ افغان وزیر خارجہ اور وزیراعظم افغانستان سے بھی ملاقات کرینگی۔
تازہ ترین
- درجہ اول، دوم آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، چاول، بیسن اور دالوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں
- نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گیا
- عمران خان سانپ تھا جو پانچ کے ٹولے نے پالا، اب یہی پانچ کے ٹولے کو ڈس رہا ہے، مریم نواز نے کھری کھری سنا ڈالیں
- آئی ایم ایف ایک ایک دھیلے کی سبسڈی دیکھ رہا ہے، وزیراعظم
- پرویز مشرف بھارت کے ناقابلِ تسخیر دشمن تھے،ششی تھرور
- ایک اوور میں چھ چھکے مارنا بڑی بات اور کھانا حوصلے کی بات ہے،وہاب ریاض کا افتخار احمد کے چھکوں پر ردعمل
- ایشیا کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا دوٹوک موقف
- گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ پاکستان کومل گئی
- ایف نائن پارک زیادتی کیس ایک ملزم کا خاکہ جاری کر دیا گیا
- بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام