آذربائیجان اور آرمینیا میں دوبارہ جنگ چھڑ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنوکاراباخ ریجن میں ایک بار پھر جنگ چھڑ گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنوکاراباخ کے ریجن میں ایک بار پھر جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان سرحد پر 3 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشنیان نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ آذربائیجان سے جھڑپوں میں کم از کم 49 فوجی مارے گئے ہیں تاہم جانی نقصان اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔آذربائیجان نے جھڑپوں میں اپنی فوجیوں کے مارے جانے کی تعداد نہیں بتائی۔

متعلقہ خبریں