سعودی عرب چین کو تیل فراہم کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن گیا

ریاض(این این آئی)تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ چین کی سعودی عرب سے خام تیل کی درآمدات گذشتہ ماہ جون کے مقابلے میں بڑھ کر 6.56 ملین ٹن یا 1.54 ملین بیرل یومیہ ہوگئی، لیکن یہ اب بھی ایک سال پہلے کی سطح سے قدرے کم ہے۔یہ تین سال سے زائد عرصے میں سعودی عرب سے چینی تیل کی درآمد کی کم ترین سطح کی نمائندگی کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں روس نے چین کے سب سے بڑے تیل فراہم کنندہ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے، کیونکہ آزاد ریفائنریوں نے اپنی کم سپلائی کی خریداری میں اضافہ کیا جبکہ انگولا اور برازیل جیسے حریف سپلائرز سے ترسیل کو کم کیا۔

متعلقہ خبریں