آئی ایم ایف کی عمران خان حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف بھی عمران خان حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کا معترف نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بلین ٹری سونامی کی ضرورت کیوں پیش آئی ، ویڈیو میں اس منصوبے کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ، ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں آئی ایم ایف نے لکھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے اپنے جنگلات کی حفاظت کرنے کی ضرورت تھی کیوں کہ ملک میں جنگلات کی کٹائی کی سطح ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی تو 10 بلین ٹری سونامی نے جنم لیا۔عالمی مالیاتی ادارے کی ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی حکومت نے جنگلات میں کے رقبے میں اضافہ کیا ، 2014ء میں خیبرپختونخوا میں ہم نے اڑھائی ارب سے زیادہ درخت لگائے ، پی ٹی آئی دور حکومت میں جنگلات کی کٹائی کے رجحان کو تبدیل کیا گیا ، 10بلین ٹری سونامی سے ایک ملین ہیکٹر سے زیادہ جنگلات کے رقبے کو بحال کرنے کا ہدف پورا کیا ۔

قبل ازیں عمران خان کے دور حکومت میں امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے بھی بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ، امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے اس وقت کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ، جس میں سینیٹرجان کیری نے بلوچستان میں زلزلےسےجانی ومالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفیں کیں ۔اس دوران ہوئے رابطے میں 10ارب درخت،موسمیات تبدیلی میں پاک امریکااشتراک کو آگے بڑھانے پراتفاق ہوا جب کہ گفتگو میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاک امریکا10سالہ پلان ترتیب دیں ، جان کیری نے کہا کہ امریکا کلین انرجی اور نیچر بیسڈسلوشن میں پاکستان سے اشتراک کا خواہاں ہے، جوائنٹ ورکنگ گروپ کوقائم 3ماہ ہوگئے،نتیجہ خیزاقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں