عمران خان حکومت ہٹائے جانے سے متعلق امریکی دفاعی تجزیہ کار کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ہٹائے جانے سے متعلق امریکی اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امریکہ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ ملٹری تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان کو امریکہ مخالف پالیسز کو ختم کرنا ہوگا ، یوکرین کی حمایت ، روس کے ساتھ معاہدے ختم اور چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے ، جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد پر ختم کر دیا گیا ۔

ویڈیو سامنے آنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے اس پر تبصرہ بھی کیا گیا ، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی ٹی وی پر دفاعی تجزیہ کار نے جو کچھ کہا ہے وہی چیز مراسلے میں تھی ، مراسلے میں جو کہا گیا وہی بات ایک بار پھر دہرائی گئی ہے کیوں کہ امریکہ میں تھنک ٹینک انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ایک پورا آپریشن لانچ ہوا اور پاکستان میں حکومت تبدیل کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان ، بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے 3اسٹوجز ہیں ، امریکہ نے ان اسٹوجزکی مدد سے پاکستان میں کٹھ پتلی حکومت بنائی۔اسی معاملے پر اپنے ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پرامریکی مؤقف دیکھیں ، جس میں واضح ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی ایک وجہ عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی تھی۔

متعلقہ خبریں