آسٹریلوی شہری نے 1 گھنٹے میں 3182 پش اپس لگاکر نیا عالمی ریکارڈ بنالیا

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ایتھلیٹ نے ایک گھنٹے میں 3100 سے زائد پش اپس لگاکر دوسری مرتبہ عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔جسمانی کثرت کرنے والے افراد وزن اٹھانے سے قبل پش اپس لازمی لگاتے ہیں تاکہ جسم کو وارم اپ کیا جاسکے لیکن کچھ لوگ جسمانی طاقت اور مسلسل پریکٹس کی بدولت اتنے ماہر ہوجاتے ہیں کہ لگاتار سیکڑوں پش اپس لگالیتے ہیں۔ایسے ہی ایک شخص سے متعلق آج اپنے قارئین کو بتارہے ہیں جنہوں نے ایک گھنٹے میں 3182 پش اپس لگاکر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔


آسٹریلوی ایتھلیٹ ڈینئل اسکیلی گزشتہ بھی پش اپس لگانے کا ورلڈ ریکارڈ بناچکے ہیں، 2021 میں انہوں نے 3054 پش اپس ایک گھنٹے میں لگائی تھی۔اسکیلی نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 12 برس کی عمر میں میرا بازو ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد میں کمپلکس پین سینڈروم میں مبتلا ہوں یعنی متاثرہ حصّے مسلسل درد رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ حصّے کو کئی ہلکا سا بھی چھو لے تو شدید درد اٹھتا ہے حتیٰ کہ ہوا اور پانی اگر بازو پر لگے تو بھی تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں