پاکستان کو اپنے صحت کے تعلیمی پروگراموں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر جاوید نذیر

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کو اپنے صحت کے تعلیمی پروگراموں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہارامریکہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف معالج و پروفیسر ڈاکٹر جاویدنذیر نے لیڈز یونیورسٹی میںایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کی تعلیم کے حوالے سے کمیونٹیز کو درپیش موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے تعلیمی پروگراموں میں پیش کردہ کورسز، کریڈٹ اوقات، فیکلٹی کی تعداد اور ٹیوشن کے اخراجات کے لحاظ سے کافی فرق ہے۔ڈاکٹر جاوید نذیر نے کہا کہ پاکستان میں صحت عامہ کے ڈگری پروگراموں میں سے تقریباً 70 فیصد ایسے ہیں جن میں کوئی خاص کنسنٹریشن ٹریک نہیں ہے اور صرف 18 فیصد پریکٹس کی پیشکش کی گئی ہے۔
انہوں نے امریکہ میں اداروں کے ساتھ تعلیمی روابط بڑھانے کے لیے اپنی خدمات بھی پیش کیں۔ ڈاکٹر جاوید نذیر نے کہا کہ امریکی اداروں کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں طلباء صحت عامہ کی عملی مہارتوں، جدید نظریاتی اصولوں کا علم، کمیونیکیشن سکلز کو بہتر بنانے اور آئی ٹی سے واقفیت میں اضافہ کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی نےڈاکٹرجاوید نذیر کو یونیورسٹی سووینئر پیش کیا۔

متعلقہ خبریں