ادویات کی قیمتوں میں مزید 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا گیا

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، کمپنیز نے قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی اور مرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ہوچکی ہیں جبکہ جن میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں

وہاں ادویات کی زیادہ قمیت وصول کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈالر کی اونچی اڑان کے اضافے کی وجہ سے خام مال کی خریدو فروخت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ کمپنیوں کی جانب سے ہول سیلرز کو اسٹاک فراہم نہیں کیا جارہا۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مارکیٹ میں 20 پتوں کی بخار کی دوا کا ڈبہ 700 روپے،زکام کی دوا کے 10 پتوں کا ڈبا 850 روپے سے زائد میں فروخت ہونے لگا،نامور سرکاری و نجی اسپتالوں اور طبی ماہرین سمیت شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فی الفور جائزہ لیا جائے تاکہ بحران پر قابو پایا جاسکے۔ کمپنیز نے قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی اور مرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ہوچکی ہیں جبکہ جن میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں وہاں ادویات کی زیادہ قمیت وصول کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں