پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل تعلیمی ادارے بند کرنےکا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے کل تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا، نجی اسکولزکل 25 مئی کو صرف اسلام آباد میں بند رہیں گے، مزید چھٹیوں کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام اسکولوں کو آگاہ کردیا ہے، مراسلے میں کل پچیس مئی کو اسلام آباد میں اسکولز بند کرنے کا بتایا گیا ہے، سکولوں کی بندش کل بدھ کیلئے ہوگی، جمعرات کو سکول بند کرنے کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔

یاد رہے فاقی حکومت نے تحریک انصاف کو اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کرنے سے روکنے کا اعلان کردیا ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو لانگ مارچ کے نام پر فتنہ فساد مارچ کیا جارہا ہے، یہ کوئی جمہوری مارچ نہیں بلکہ قوم کو تقسیم کرنے، ملک میں افراتفری اور انتشار کو فروغ دینے کے لیے کیا جارہا ہے.

متعلقہ خبریں