پنجاب بھر میں 550سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں 550سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار متاثرہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کی سفارش- تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے 36 اضلاع میں واقع 550 سرکاری سکولوں کی عمارتوں کر خطرناک قرار دے دیا ہے۔

ان سکولوں کو خطرناک قرار دینے کا انکشاف محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔جس میں سفارش کی گئی ہے کہ مذکورہ 550 سرکاری سکولوں کی عمارتیں کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں۔ جو زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ متاثرہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کی جائیں واضح رہے کہ ان 550 سکولوں میں سے 5 سرکاری سکولز کا تعلق لاہور سے ہے۔

متعلقہ خبریں