پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے، وزیرتعلیم پنجاب

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، زیادہ کیسز والے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کرسکول بندکیئے جائیں گے، پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر سکول بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے گزشتہ روز این سی اوسی نے کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرے گی۔این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں گی۔ 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا،6540نئے کیسز رپورٹ ،شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی ، چوبیس گھنٹوں میں مزید بارہ افراد چل بسے ،1119مریض شفایاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں