خیبرپختونخوا حکومت کا جگر اور گردے کی مفت پیوند کاری کا اعلان

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مریضوں کے مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان کردیا ، اس مقصد کے لیے خیبرپختونخوا حکومت، اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ ہوگئے ، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں خیبر پختونخواہ کے مریضوں کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت صوبائی حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کے تحت دی جائے گی ، لیور ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 50 لاکھ اور کڈنی ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 14 لاکھ روپے کا خرچہ صحت کارڈ کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے دیا جائے گا۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جیسے اہم ادارے میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت صوبائی حکومت کا عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے ، ملک کے دیگر اہم اداروں میں بھی صوبے کے عوام کو مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ، صحت کارڈ اسکیم کے تحت کینسر کے مفت علاج کو بھی شامل کیا جائے گا ، وسیع تر عوامی مفاد میں مفت او پی ڈی سروسز کو بھی صحت کارڈ سکیم میں شامل کریں گے۔

ادھر حکومت کا یتیم مسکین بچوں، بیوہ اور مطلقہ خواتین کو خصوصی قومی صحت کارڈ دینےکا فیصلہ کرلیا ، 31 مارچ تک تمام لوگوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کردیے جائیں گے ، اس سلسلے میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے یوسی 48کے اہل علاقہ میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کئے ، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب کی عوام کو ان کی دہلیزپر نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کررہے ہیں ، نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کررہے ہیں ، پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرناوزیراعظم عمران خان کے خواب کی تعبیرہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناوزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی عوام سے کئے تما م وعدے پورے کررہے ہیں ، 31مارچ تک لاہورسمیت پنجاب کے تمام خاندانوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ بانٹ دئیے جائیں گے، اپنے بچوں کی کفالت کرنے والی بیوہ یامطلقہ خاتون کو بھی نیاپاکستان قومی صحت کارڈ دیاجائے گا ، پنجاب میں خواجہ سراؤں کوبھی نیا پاکستان قومی صحت کارڈز تقسیم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں