کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں رواں ہفتے کی شروعات میں ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں 8 پیسے کے معمولی اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر صرف 53 پیسے مہنگا ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسیج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 600 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں