ٹیلی نار کی پاکستان میں اپنا بزنس بچانے کی کوشش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی کمپنی ٹیلی نار پاکستان میں اپنا بزنس بچانے کی کوشش کر رہی ہے، ناروے کا ٹیلی کمیونیکیشن آپریشن سٹی گروپ کے ساتھ کام کر رہا ہے اور رواں ماہ کے آخر میں اپنے آپریشنز فروخت کرنے کے منصوبوں کے لئے پہلے دور کے بولی دہندگان کو بولی کے لئے مدعو کرے گا جس کی مالیت ایک بلین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ اس پر سٹی گروپ اور ٹیلی نار کے نمائندوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے معذرت کی ہے۔ ٹیلی نار کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان میں بنیادی آمدنی میں 22 فیصد کمی ہوئی، جس کی ایک وجہ ملک میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

متعلقہ خبریں