چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات 48ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

لاہور( این این آئی)رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات تقریباً48ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان سے چلغوزہ چین کی درآمدات کا 42 فیصد سے زیادہ حصہ لے چکا ہے جو چین کو بڑے چلغوزہ برآمد کنندگان میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جی اے سی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے پہلے نو مہینوں میں چین نے پاکستان سے تقریباً 48 ملین ڈالر مالیت کا 4,290.642 ٹن چلغوزہ درآمد کیا جبکہ اسی عرصے میں، چین نے دنیا بھر سے 15,253.90چلغوزہ درآمد کیا جس کی مالیت تقریباً 112.98ملین ڈالر ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کے پہلے نو مہینوں میں چین کی جانب سے 57.55ملین ڈالر مالیت کا 10,135.1ٹن چلغوزہ روس سے، 568.1ٹن4.32ڈالر قازقستان سے اور 260.1ٹن مالیت کا 3.41ملین ڈالر کا افغانستان سے برآمد کیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں