زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑا جھٹکا، ایک ہفتے کے دوران قومی خزانے سے کروڑوں ڈالرز کم ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی خزانے سے ڈالرز کا انتہائی تیزی سے اخراج رک نہ سکا، ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر مزید 25 کروڑ ڈالرز کم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں25کروڑ48لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31دسمبر تک اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر24ارب1کروڑ88لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر16کروڑ93لاکھ ڈالرز کمی سے 17ارب68کروڑ60لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8کروڑ55لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب33کروڑ28لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئی۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے 3.160 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں۔فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کے لیے عملی اقدامات اور سہولیات کا سفر جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں